مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی محقیقین نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے ماؤنٹ ایورسٹ پر دنیا کابلند ترین خود کار ویدر اسٹیشن نصب کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی سائنسی محققین کی جانب سے موسمیاتی تاریخ کا یہ ایک اہم کارنامہ ہے۔
ذرائع کے مطابق خود کار موسمی حالات کا تجزیہ کرنے والا یہ ویدر اسٹیشن 8,800 میٹر کی بلندی پر نصب کیا گیا۔
چینی ذرائع کے مطابق موسمی اسٹیشن برف اور برف کی موٹائی کی پیمائش کے لیے نصب کیا گیا ہے۔ 12 رکنی ٹیم نے دنیا کی اس بلند ترین چوٹی پر ویدر اسٹیشن کا سامان پہنچایا۔
اس سمٹ مشن پروجیکٹ میں 5 سائنسی تحقیقاتی ٹیمیں شامل ہیں۔ پروجیکٹ میں 16 سائنسی گروپس، 270 سے زائد محققین بھی شامل ہیں۔