اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا افغانستان کے بارے میں نقطہ نظر مثبت اور تعمیری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو ٹیلیفون کیا اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا افغانستان کے بارے میں نقطہ نظر مثبت اور تعمیری ہے۔

افغانستان کےعبوری وزیر خارجہ نے گذشتہ دنوں میں ایران کے کابل میں سفارتخانہ اورہرات میں ایرانی قونصلخانہ پر حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت ایرانی سفارتی مقامات اور ایرانی سفارت کاروں کی حفاظت کا پختہ عزم رکھتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے بھی باہمی گفتگو میں کہا کہ ایران گذشتہ 40 برسوں سے کئي ملین افغان بھائیوں اور بہنوں کی میزبانی کررہا ہے۔  انھوں نے کہا کہ بعض معاند اور دشمن طاقتیں دونوں قوموں کے درمیان اختلافات پیدا کرکے اپنی مذموم پالیسیاں مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انھوں نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے آگاہ اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔