مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایران اور چین کے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور چین کے باہمی تعلقات آگے کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ نے دورہ چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ معاہدے کا نفاذ شروع ہوگيا ہے۔ تہران اور بیجنگ کا تعاون اسٹراٹیجک بنیادوں پر استوار ہے۔ چین کے دورے کے دوران ویانا مذاکرات سمیت علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں چین کے نمائندے بہت ہی فعال اور سرگرم ہیں۔ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں چین کا مؤقف مثبت اور تعمیری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ معاہدے میں دونوں ممالک کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا ہے اور یہ ایک جامع معاہدہ ہے جس میں دونوں ممالک کے مفادات شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 جنوری 2022 - 09:58
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایران اور چین کے تعلقات کو مضبوط قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور چین کے باہمی تعلقات آگے کی سمت بڑھ رہے ہیں۔