امریکہ میں ایک روز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد کا ریکارڈ بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک روز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد کا ریکارڈ بن گیا۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو امریکہ میں 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پیر کو امریکہ میں کورونا سے 1688 اموات ہوئیں۔ وبائی امراض کے ماہر انتھونی فاؤچی نے ایک روز پہلے امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد آئندہ چند روز میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بارے میں خبـردار کیا تھا