یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام نے سعودی عرب کے جنگی ، مجرمانہ اور بھیانک جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ میں یمنی عوام نے سعودی عرب کے جنگی اور بھیانک جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی عوام نے مظاہروں میں یمن کے 10 فوجی اور قبائل  قیدیوں کو سعودی عرب  کی طرف سے پھانسی دینے کے اقدام  کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اور  جنگی جرائم کی مذمت کرے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے حال ہی میں یمن کے 10 فوجیوں کو پھانسی دیدی تھی۔ ادھر یمن کی وزارت خارجہ نے بھی عالمی برادری اور سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کرے۔ یمن کے نہتے عربوں کے خلاف 26 مارچ 2015 سے لیکر اب تک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کے وحشیانہ حملوں اور مجرمانہ کارروائيوں کا سلسلہ جاری ہے۔