مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین اور سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کل رات شام میں التنف فوجی اڈے پر حملے کے بعد اس اڈے پر موجود امریکی اور برطانوی فوجیوں پر خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔
المیادین کے مطابق شام میں التنف فوجی اڈے پر حملے کے بعد امریکی اور برطانوی فوجیوں پر شدید خوف طاری ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق التنف میں امریکی فوجی اڈے پر 5 ڈرون طیاروں کے ذریعہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں فوجی اڈے سے آگ کے بادل آسمان کی طرف بلند ہوگئے۔ امریکہ نے 2016 میں التنف میں فوجی اڈہ قائم کیا تھا ۔ شام میں التنف کا علاقہ اردن اور عراق کی سرحد پر واقع ہے۔ اس لئے یہ علاقہ اسٹراٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔یہاں امریکہ کے 900 فوجی موجود ہیں امریکہ نے 20 میل میں فوجی اڈہ قائم کیا ہوا ہے جہاں امریکہ کے پروردہ دہشت گرد گروہ بھی رہتے ہیں۔