انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے ایک دریا کی صفائی مہم کے دوران اسکول کے 13 سے 15 سال کے 11 بچے کشتی سے گرنے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے ایک دریا کی صفائی مہم کے دوران اسکول کے 13 سے 15 سال کے 11 بچے کشتی سے گرنے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں اسلامک ہائی اسکول کے 150 طلبا ایک دریا کی صفائی مہم کے سلسلے میں گئے تھے۔ طلبا کی عمریں 13 سے 15 سال تھیں۔

صفائی کے دوران 21 طلبا کشتی سے دریا میں گر گئے جن میں سے 10 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا تاہم 11 بچے پھیپھڑوں میں زیادہ پانی بھر جانے کے باعث جان بحق ہوگئے۔