اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2021 - 10:27

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی رواں ہفتہ صوبہ فارس کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی رواں ہفتہ صوبہ فارس کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر صوبہ فارس کے دورے کے دوران عوام اور ممتاز شخصیات کے ساتھ ملاقات کے علاوہ صوبہ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔ صدر رئیسی عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اب تک 6 صوبوں کا دورہ کرچکے ہیں ۔