کانگو میں مسافر بردار کشتی دریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 70 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  کانگو میں مسافر بردار کشتی دریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 70 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں مسافر بردار کشتی دریا میں الٹ گئی، کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دریا سے 51 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 35 افراد کو زندہ بچالیا گیا تاہم اب بھی 70 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ٹیم ذرائع کے مطابق لاپتہ مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔