افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان سے ملحقہ چمن اسپن بولدک سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے چمن اسپن بولدک سرحد ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بابِ دوستی کے سامنے مرکزی شاہراہ پر افغان حدود میں سیمنٹ بلاکس رکھ دیئے گئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ قندہار کے گورنر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور پیدل آمد و رفت احتجاجی طور پر بند کی ہے۔

ادھر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر معمولی اقدام کا علم نہیں ہے، آج صورتِ حال دیکھ کر سرحد پر معمول کی سرگرمیوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔