اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے کے پہلے مرحلے میں چابہار پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی صوبہ سیستان و بلوچستان کے دورے کے پہلے مرحلے میں چا بہار پہنچ گئے ہیں۔ صدر رئیسی نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان اہم صوبہ ہے اوراس صوبہ کے  عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ کے عوام کے تعاون ، جوانوں کی مدد اور حکومتی اداروں کے تعاون صوبہ میں بے روزگاری کا خآتمہ کیا جاسکتا ہے۔