دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 62 لاکھ 24 ہزار 351 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 44 لاکھ 99 ہزار 191 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 62 لاکھ 24 ہزار 351 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 44 لاکھ 99 ہزار 191 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 16 ہزار 613 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 12 ہزار 871 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 32 لاکھ 8 ہزار 547 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 53 ہزار 405 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار 401 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 37 ہزار 403 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 78 ہزار 396 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 7 لاکھ 3 ہزار 906 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 80 ہزار 41 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 44 ہزار 49 ہو چکی ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 83 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 67 لاکھ 11 ہزار 268 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 243 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 66 لاکھ 66 ہزار 399 ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 55 ہزار 713 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 63 لاکھ 11 ہزار 637 ہو چکے ہیں۔

ایران اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 287 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 48 لاکھ 69 ہزار 414 ہو گئے۔