پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد انتقال کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 62 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4016 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 95 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 415 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 92 ہزار 844 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 26 ہزار 82 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔