اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے تاجیکستان، ازبکستان اور نیجر کے پارلیمانی سربراہان تہران پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے تاجیکستان، ازبکستان اور نیجر کے پارلیمانی سربراہان تہران پہنچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق ازبکستان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نورالدین جان اسماعیل اوف ، تاجیکستان کی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد تویر زودا اور نیجر کی پارلیمنٹ کے سربراہ سینی امیرو تہران پہنچ گئے ہیں جہاں کل وہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں 73 ممالک کے نمائندہ وفود کی شرکت متوقع ہے۔