مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ہم ملک کی موجودہ مشکلات کو اندرونی توانائیوں کے ذریعہ عوام کے مفادات میں بدل سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج قم کے ایک روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے قم میں مراجع عظام آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ سبحانی ، آیت اللہ علوی گرگانی اور بعض دیگر آیات عظام سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ ایران کے نئے صدر نے آیت اللہ سبحانی کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہم ملک کی موجودہ صورتحال کو اندرونی توانائیوں کے ذریعہ عوام کے مفادات میں بدل سکتے ہیں
انھوں نے کہا کہ ملک کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے لیکن مجھے اس بات یقین ہے کہ ہم ملک کے عوام ، جوانوں اور ملک کی اندرونی توانائیوں سے استفادہ کے ذریعہ مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عوام نے مشکلات کے حل کے سلسلے میں عوامی حکومت سے امیدیں وابستہ کررکھی ہیں اور ہم عوام کی امنگوں پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
آیت اللہ جعفر سبحانی نے بھی اس ملاقات میں نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور کامرانی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے حوصلہ اور جذبے کی قدر کرتے ہیں اور اللہ تعالی آپ کو عوام کی مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں کامیابی عطا فرمائےگا۔