اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ہے بلکہ "اسٹریٹجک اقدام سے متعلق پارلیمنٹ کے قانون پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔"

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ  کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف  نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ہے بلکہ "اسٹریٹجک اقدام سے متعلق پارلیمنٹ کے  قانون پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔"

اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ میں محلات کے نمائندے علی رضا سلیمی نے پارلیمنٹ کے اسپیکر سے معلوم کیا کہ ہم نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو تین ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی اور اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی۔ ڈیڈ لائن کی مدت گذشتہ تین دن سے ختم ہوگئی ہے اور پارلیمنٹ کو اسٹریٹجک اقدام سے متعلق قانون پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔  کیا اس  کے متعلق اعلی قومی سلامتی کونسل نے کوئی فیصلہ کیا ہے۔؟

محلات کے نمائندے کے استفسار کے بارے میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تین ماہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی گئی ہے بلکہ "اسٹریٹجک اقدام سے متعلق قانون پر عمل درآمد کیا جارہا ہے"۔