امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج نکالنے کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج نکالنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کی خواہش کا اظہار کر کے امریکہ کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکہ نے 2021ء کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔