اجراء کی تاریخ: 5 اکتوبر 2020 - 11:54

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ کارا باغ آذربائیجان کا ہے اور ہم اسے واپس لےکر رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ  کارا باغ آذربائیجان کا ہے اور ہم اسے واپس لےکر رہیں گے۔ الہام علیوف نے باکو میں ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری صرف ایک شرط ہے کہ ہمارے علاقے آزاد کیے جائیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ  انکا ملک ماضی میں بارہا آرمینیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ بتائیں یورپی یونین اور یورپی سیکیورٹی تعاون تنظیم نے آرمینیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔

صدر علیوف نے کہا کہ آرمینیا اور کچھ یورپی رہنما اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ آرمینیا کویہ ماننا ہوگا کہ کاراباغ سےاس کاکوئی تعلق نہیں۔ آرمینیا کارا باغ سے نکلنے کا وقت طےکرے، اس کے بعد ہی  ہم ملٹری ایکشن روکیں گے۔