مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ایک لاکھ افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت ہلاکتوں کے اعتبار سے بھی دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ايک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد بھارت کورونا وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے بھی امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے جب کہ کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بھی بھارت پہلے ہی تیسرے نمبر پر تھا۔
گزشتہ روز بھارت ميں کورونا کے 79 ہزار 476 نئے کيسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 64 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ ایک دن میں 90 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تصدیق کا ریکارڈ بھی بھارت کے پاس ہی ہے۔
بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا اور کرناٹک کورونا سے سب سے زيادہ متاثر ہونے والی رياستيں ہيں، جہاں متاثرين کا تناسب مجموعی تعداد کے 45 فيصد سے زائد ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق مودی سرکار کے بلند و بانگ دعوے دھوکہ ثابت ہوئے۔