چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈولنڈ ٹرمپ میں کوویڈ نائنٹین کی درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، انہیں بخار ہے، سینے میں درد اور کھانسی ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ عارضی طور پر ملتوی یا ورچوئل کر دیئے گئے ہیں، خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کے ایونٹس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔