مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ٹیلی وژن کی اداکارہ شراونی کونڈا پلی نے باتھ روم کی چھت سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق تیلگو اداکارہ شراولی کونڈا پلی کی لاش ان کے کمرے کے باتھ روم کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ وہ حیدرآباد کے علاقے مدھر نگر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہتی تھیں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
اداکارہ شراونی کے اہل خانہ نے موت کا ذمہ دار ان کے دوست وراج ریڈی کو ٹھہرایا ہے جو مبینہ طور پر خودکشی کی اطلاع ملنے پر حیدرآباد سے فرار ہوچکا ہے اور اس کا فون بھی سوئچ آف آ رہا ہے۔
شراونی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ وراج ریڈی دو بار اداکارہ کو نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر رقم اینٹھ چکا ہے اور اب مزید رقم کا تقاضا کر رہا تھا جس پر میری بہن شدید ذہنی دباؤ میں تھی۔