مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ میں داخلی اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی سب سے بڑی مشکل چین ، روس اور ایران نہیں بلکہ ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق امیرکہ میں اندرونی قدرت کی جنگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے سلسلے میں صدر ٹرمپ نے حریف ڈیموکریٹ پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی امریکہ کی سب سے بڑي مشکل ہے امریکہ کی مشکل چین ، روس اور ایران نہیں ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکی کانگرس کی سربراہ نینسی پلوسی اور چاک شومر نے امریکی عوام کو اغوا کررکھا ہے امریکی صدر نے ڈاک انتخابات کو بہت بڑا انتخاباتی فراڈ قراردیا ہے۔