امریکی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی میگزین نے طالبان کے ایک رہنما مولوی احمد علی جان کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ طالبان سربراہ کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں تاہم وہ صحت یاب ہورہے ہیں ، تاہم امریکی رسالے نے کوئٹہ میں طالبان کے تین رہنمائوں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

طالبان کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ، افغان حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والے طالبان کے کئی سینئر ارکان بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

افغان حکومت کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ دوحہ میں موجود طالبان کی پوری قیادت کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہے ۔