مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان پاسدار رمضان شریف نے بھارت کے حوالے سے جنرل قاآنی سےمنسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی کا سماجی سائٹوں پر کوئی صفحہ موجود نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے حالیہ حالات اور حوادث کے بارے میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی سے منسوب خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں کیونکہ جنرل قاآنی کا سماجی سائٹوں اور سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ موجود نہیں ہے ان کے بیانات سپاہ نیوز اور ملک کے سرکاری ذرائع ابلاغ سے نشر کئے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی عوام سے کہا گيا ہے کہ وہ سپاہ کی خـبریں ملک کے معتبر اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے حاصل کریں اور غیر معتبر ذرائع کی خبـروں کو سپاہ سے جوڑنے کی کوشش نہ کریں۔
اجراء کی تاریخ: 4 مارچ 2020 - 11:46
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے جنرل قاآنی سےمنسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی کا سماجی سائٹوں پر کوئی صفحہ موجود نہیں ہے۔