مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نے ملک کے توانائی مراکز پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں کا سراغ لگانے کے لئے دوست ممالک سے مدد طلب کی ہے۔ انہوں نے ایران سمیت اقوام متحدہ، چین اور روس سے درخواست کی ہے کہ وہ وینزویلا کی توانائی تنصیبات پر حالیہ سائبر حملوں کی تحقیقات میں مدد کریں۔ وینزویلائی صدر نے اس کے علاوہ ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے جس میں بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی تا کہ توانائی تنصیبات پر سائبر حملوں کا فوری سراغ لگایا جائے۔ صدر نکولس مدورو نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سائبر حملے امریکی شہر ہیوسٹن اور شکاگو سے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چین نے وینزویلا کے مختلف علاقوں میں بجلی کی دوبارہ فراہمی کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 مارچ 2019 - 17:53
لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نے ملک کے توانائی مراکز پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں کا سراغ لگانے کے لئے دوست ممالک سے مدد طلب کی ہے۔