مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فائننشل ٹائمزمیں اپنے ایک مقالے میں واضح کیا ہے کہ یورپی ممالک، چین اور روس کےہمراہ امریکی پابندیوں کی تلافی کرتے ہوئےاپنے حتمی پیکیج کو پیش اورلاگو کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ اسی صورت میں جاری رہ سکتا ہے جب اس سےایرانی قوم کو بھی فائدہ پہنچے۔ صدر حسن روحانی نے اس مقالے میں امریکی صدر کی طرف سے یکطرفہ طور پر عالمی معاہدوں کو توڑنے اور ان کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کرنے پر بھی شدید تنقید کی۔صدر حسن روحانی نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ امریکہ آشکارا طور پر عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ اپنےپرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکہ کے گھناؤنے پروپیگنڈے کو ناکام بنا کر ثابت کردیا ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر جھوٹ بول کر رائے عامہ کو گمراہ کررہا ہے انھوں نے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور یورپی ممالک کو بھی چاہیے کہ وہ چین اور روس کےہمراہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی تلافی کرتے ہوئےاپنے حتمی پیکیج کو پیش اوراس پر عمل در آمد کریں گے۔مشترکہ ایٹمی معاہدہ اسی صورت میں جاری رہ سکتا ہے جب اس سے ایرانی عوام کو بھی فائدہ پہنچے۔
اجراء کی تاریخ: 1 نومبر 2018 - 22:12
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک مقالے میں واضح کیا ہے کہ یورپی ممالک، چین اور روس کےہمراہ امریکی پابندیوں کی تلافی کرتے ہوئےاپنے حتمی پیکیج کو پیش اورلاگو کریں گے۔