امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے اعتراف کے سلسلے میں سعودی عرب کی وضاحت کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے اعتراف کے سلسلے میں سعودی عرب کی وضاحت کو ناکافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وضاحت سے مطمئن نہیں ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ ولیعہد محمد بن سلمان کا خاشقجی کے قتل میں ہاتھ نہ ہو اور یہ کہ سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی عدم فروخت امریکہ کے نقصان میں ہے۔ لیکن اب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ خاشقجی کے بارے میں امریکی کانگریس کی بات سنیں گے اور وہ خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کی وضاحت سے مطمئن نہیں ہیں۔