اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایران کے خلاف امریکہ کی ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ،ایران میں منظم طور پر فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میںم نعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف امریکہ کی ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ،ایران میں منظم طور پر فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ایرانی حکام پر تنقید اچھی چیز ہے لیکن حکام کی توہین درست نہیں کیونکہ اس سے اغیار کو مدد ملتی ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ عوامی ضروریات کی اشیاء کو چھپا کررکھنا حرام عمل ہے اور اسے احتکار کہتے ہیں اور احتکار تمام مراجع عظام کی نظر میں حرام ہے اور حضرت علی (ع) نے محتکر کو جہنمی قراردیا ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ تینوں قوا کے اعلی حکام کے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مہنگائی پر قابو پانے،  بے روزگاری  کے خاتمہ اور بینکنگ کے نظام میں اصلاحات پر زوردیا ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ حکام پر تنقید ٹھیک ہے لیکن حکام کی توہین درست نہیں کیونکہ اس سے اغیار کو مدد ملتی ہے۔خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے علاقائی غلاموں کو معلوم ہونا چاہیے کہ حق کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے۔