امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

امریکی صدر نے مغربی ورجینیا میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور میں ہونے والے پہلے مذاکرات کے بعد سے کم جونگ ان نے مجھے خوبصورت خطوط  لکھے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد مجھے کم جونگ ان کا ایک اور خط موصول ہوا جس سے ہمارے تعلقات مزید مستحکم اور خوشگوار ہوگئے ہیں اور ہم دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔