مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کے بارے میں معاہدے کے وقت وہ حکومت میں نہیں تھے۔
میکرون کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان معاہدہ ایک حکومت کا دوسری حکومت سے تبادلہ خیال تھا اور جس وقت یہ معاہدہ طے پایا وہ حکومت کا حصہ نہیں تھے۔ گزشتہ دنوں ہندوستان اور فرانس کے درمیان رافیل طیاروں کے بارے میں سابق فرانسیسی صدر اولاد کے بیان کے بعد بھارت میں کانگریس اور بی جے پی میں لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ سابق فرانسیسی صدر اولاند نے ایک بیان میں کہاتھا کہ ہندوستان نے رافیل طیاروں کے سلسلے میں انیل امبانی کی کمپنی کی خدمات ہندوستانی پارٹنر کے طور پرتجویز کی تھیں، لیکن ہم نے اس معاملہ پر کوئی بات نہیں کی۔