مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی یاد میں دوسری شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ بعض اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔
مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے خطاب کیا جبکہ مشاء اللہ عابدی اور حسین سازور نے ماتمی نوحے پیش کئے۔