حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ دشمنوں نے اسلامی مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی بہت کوشش کی لیکن انیھں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے اعلان کیا ہے کہ دشمنوں نے اسلامی مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی بہت  بڑی کوشش کی لیکن انھیں اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حزب اللہ کی اجرائی کونسل کے سربراہ نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظمت ، فداکاری اور جاں نثاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اسلامی مزاحمت کے اصلی وارث ہیں اور انھوں نے غاصب اسرائیلی حکومت کی طاقت کا طلسم چکنا چور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت اسلامی مزاحمت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ اسلامی مزاحمت کی بنیاد شہیدوں کے پاک ارادوں پر استوار ہے۔