شام کے دارالحکومت دمشق میں ملٹری ائیرپورٹ المزہ کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ملٹری ائیرپورٹ المزہ  کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔ المیادین کے مطابق اسرائيل نے متعدد میزائلوں سے شام کے المزہ ایئرپورٹ پر حملہ کیا لیکن شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے اکثر میزآئلوں کو ہوا میں تباہ کردیا۔ اسرائیل نے المزہ ایئر پورٹ میں اسلحہ کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔ تاہم شامی فوج کا کہناہے کہ ایئر پورٹ کے قریب اسلحہ ڈپو کو اسرائیل نے نشانہ نہیں بنایا بلکہ وہاں پر دھماکہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ہو ا ہے ۔ اسرائیل اس سے پہلے بھی شام پر فضائی اور میزآئل حملے کرتا رہا ہے۔