روس میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہو گئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس کے شہر سوچی میں ماسکو سے آنے والے طیارے بوئنگ 737-800 کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 18 مسافر زخمی ہو گئے ہیں زیادہ تر مسافر طیارے میں لگنے والی آگ سے جھلس کرزخمی ہوئے۔ سوچی ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق یوتیئرایئرلائن کی پرواز UT579  ماسکو سے 164 مسافروں اور عملے کے 6 افراد کو لے کر سوچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران اچانک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ پائلٹ کی حاضر دماغی اور ریسکیو عملے کی بروقت امدادی کارروائی کے سبب مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔