اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے کامرس آف چیمبر کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے تجارتی معاملات سے ڈالر کو حذف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے کامرس آف چیمبر کے سربراہ یحیی آل اسحاق نے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے تجارتی معاملات سے ڈالر کو حذف کردیا  ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب دونوں ممالک کے درمیان تجارت یورو، ریال اور دینار میں ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان اس وقت تجارت 8 ارب ڈالر تک ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کو مشترکہ بینک تشکیل دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔