اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے آوارہ وطن بچوں اور عورتوں کی بس پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کے آوارہ وطن  بچوں اور عورتوں کی بس پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجما ن نے یمن میں سعودی عرب اور امارات کے ہولناک جرائم کو انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے بین الاقوامی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم پر خاموش تماشائی نہ رہیں  اور یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کو روکنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کريں۔