پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ پاکستنا کے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو حلقوں سے اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کابینہ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی انتظامات پرخصوصی بریفنگ دی جائے گی۔