برطانوی نشریہ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی احمقانہ پالیسیوں کی بنا پر سعودی عرب بہت جلد تباہ ہوجائےگا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے برطانوی مجلہ اکانومسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی غلط اور  احمقانہ پالیسیوں کی بنا پر سعودی عرب بہت جلد تباہ ہوجائےگا۔

برطانوی نشریہ نے مجحمد بن سلمان کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھ سعودی عرب کے احمق اور نادان  ولیعہد کو سمجھائیں کہ وہ سعودی عرب کو ویران کرنے والی پالیسیوں کو ترک کردے اور اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو کم سے کم سعودی عرب کے نالائق اور نادان ولیعہد کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں ۔

اکانومسٹ نے کینیڈا کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد کے اچانک رویہ کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کی پالیسیاں غیر سنجیدہ اور تباہی پر مبنی ہیں ۔ اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کے غصہ سے کینیڈا کو کوئی نقصان نہیں پہنچےگا لیکن سعودی عرب کے بیماروں اور طلباء کو محمد بن سلمان کی غلط پالیسیوں سے کافی نقصان پہنچےگا ۔ اکانومسٹ کے مطابق سعودی عرب کی فائل سنگين جرائم سے مملو ہے جس میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت، قطر کے خلاف سعودی عرب کی سفارتی،  بری ،بحری اور فضائی پابندیاں ، عراق اور شام میں سعودی عرب کی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت جیسے سنگين  اقدامات اورجرائم شامل ہیں۔