مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شہید محمود ، شہید احمد اور شہید علی رضا گرگپور کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہداء کو ملک و قوم کا اہم سرمایہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم، شہداء کے اہلخانہ پر فخر و ناز اور مباہات کرتی ہے۔
صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں کہا کہ شہداء کے والدین نے اپنی پوری زندگي کو اسلام اور انقلاب کی راہ پر صرف کردیا اور ایرانی قوم شہداء اور ان کے اہلخانہ کے اس ایثار پر فخر و مباہات کرتی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ملک میں امن و سلامتی شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آئي ہے ورنہ دشمن عراق و شام کی طرح ایران کو بھی تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی جوانوں نے خرمشہر کو فتح کرکے دشمن کی تمام سازشوں کو نقش بر آب کردیا اور خرم شہر کی آزادی میں اللہ تعالی کی نصرت اور مدد بالکل واضح اور نمایاں ہے۔