مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان افغانستان کے صوبہ پکتیا کے گر دیز علاقہ ميں شیعہ جامع مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی بھر پور مذمت کی ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مذہبی مقامات پر عام شہریوں اور بےگناہ افراد کو نشانہ بنانا غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ واضح رہے کہ افغنستان کےگردیز علاقہ میں وہابی دہشت گردوں نے کل شیعہ جامع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران حملہ کردیا جس میں کم سے کم 30 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
اجراء کی تاریخ: 4 اگست 2018 - 11:12
عراقی وزارت خارجہ نے افغانستان کے صوبہ پکتیا کے گر دیز علاقہ ميں شیعہ جامع مسجد پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی بھر پور مذمت کی ہے۔