مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف سنگا پور کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج صبح پور کی صدر محترمہ حلیمہ یعقوب سے دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ نے سنگاپور کی صدر کے ساتھ ملاقات میں ایرانی صدر کا گرم سلام پیش کیا اور ایران و سنگا پور کے باہمی تعلقات کو بہترین اور دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران سنگا پور کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
اس ملاقات میں سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سنگا پور کے درمیان اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں اور باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چآہیے۔