افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے کمانڈر نے 150 دہشت گردوں سمیت افغان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے کمانڈر نے 150 دہشت گردوں سمیت افغان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ جوزجان میں داعش کمانڈر نے خو د کو 150 دہشت گردوں سمیت افغان فوج کے حوالے کردیا۔ ادھر صوبہ جوزجان کے گورنر کے ترجمان نے محمد رضآ غفوری نے اس خـبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ در شہر میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے داعش دہشت گردوں میں داعش کے کمانڈر مولوی حبیب الرحمن اور اس کے نائب مفتی نعمت اللہ بھی شامل ہیں۔