مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نجف اشرف ہیڈکوارٹر کے اہلکاروں نے صوبہ کرمانشاہ میں ایک آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد اور ضد انقلاب گروہ کا خاتمہ کردیا ہے۔
سپاہ کے بیان کے مطابق اس کارروائي میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگيا جبکہ رضاکار فورس کا ایک اہلکار بھی اس کارروائي میں درجہ شہادت پر فائز ہوگيا ہے۔
سپاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں اور ضد انقلاب عناصر پر سپاہ کی قریبی اور گہری ںظر ہے اور سپاہ اغیار سے وابستہ شر پسند عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے آمادہ ہیں۔