مہر خبررساں ایجنسی نے صوت الامۃ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی حکام اور سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے ایران اور خطے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔امریکی اور سعودی عرب کے حکام نے امریکہ کی طرف سے ایران کے تیل کی برآمدات اور فروخت میں خلل ایجاد کرنے کے بارے میں ایران کے رد عمل پر تبادلہ خیال شروع کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے تیل کی فروخت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو آبنائے ہرمز سے کسی کے تیل کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجراء کی تاریخ: 8 جولائی 2018 - 13:35
سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی حکام اور سعودی عرب کے وزير خارجہ نے ایران اور خطے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔