اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ خطے میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں اور ان کیط رف سے خطے میں وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ خطے میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے اصل ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں اور ان کیط رف سے خطے میں وہابی دہشت گردوں کی سرپرستی کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ علاقے میں ایک بار پھر تسلط پسند طاقتوں کی طرف سے عراق و شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور دوسرے دہشت گرد گروہں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل ذمہ داری امریکہ و اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شامل ہونے کی حیثیت سے ایران معاہدے کے دیگر ملکوں کے ہمراہ امریکہ  سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ  عالمی معاہدوں کی پابندی کرے اور بین الاقوامی تنظمیوں کی نگرانی میں اپنے کیمیائی ہتھیاروں کوتلف کرے۔ مشرق وسطیٰ کو مہلک ہتھیاروں سے پاک کرنے کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر کے اس حساس علاقے میں اس قسم کے خطرناک ہتھیاروں کا سلسلہ جاری رہنے کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہی ہیں اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں ان دونوں کا مواخذہ کرنا اور ان کی مذمت کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر عراق اور شام میں وہابی دہشت گرد تنظیموں کو فعال کرنے کی کوشش کررہا ہے اور امریکہ کیط رف سے وہابی دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔