ہندوستانی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے پلوامہ اور کپواڑہ ضلعوں میں فوجی آپریشن کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے پلوامہ اور کپواڑہ ضلعوں میں فوجی آپریشن کے دوران 5 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کشمیر میں ہندوستان فوج نے ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں آپریشن کے دوران  5 مزید علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر ضلع شوپیاں م میں پولیس کی گشتی پارٹی پر علیحدگی پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار  زخمی ہوگئے ہیں۔