مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے قنیطرہ کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے کاری ضرب وارد کی ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق شامی فورسز نے جبا ام کے علاقہ میں دہشت گردوں کی دراندازی اور حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ ادھر شامی فوج نے بصری الشام کے اطراف میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
درعا میں بھی شامی فوج نے کئی علاقوں میں دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے جن میں ملیحہ شرقیہ، ملیحہ غربیہ اور الرخم علاقہ شامل ہیں۔