امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکینِ وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرکے انہیں پنجرہ نما کمروں میں محصور کرنے کے کا غیر انسانی اورمتنازعہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکینِ وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرکے انہیں پنجرہ نما کمروں میں محصور کرنے کے کا  غیر انسانی اورمتنازعہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے پر کیا گیا ہے جس میں دو سے تین سال تک کے بچوں کو بھی ان کے والدین سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور اس ضمن میں درجنوں روتے اور پریشان حال بچوں کی تصاویر نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی تھی ۔ اور امریکی صدر کے اس غیر انسانی فیصلے پر اقوامم تحدہ کے سکریٹری جنرل اور دیگر ادارون نے بھی شدید تنقید کی تھی ، یہاں تک کہ امریکی صدر کی بیوی نے بھی امریکی صدر کے اس فیصلے کو ناپسندیدہ قراردیا تھا۔