مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو ٹیلیفون پر عید فطر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں قرار داد منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔
رجب طیب اردوغان نے اس گفتگو میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اقوام متحدہ کی نجرل اسمبلی میں حال میں ہی فلسطینیوں کی حمایت میں ایک قطرداد منظور ہوئي ہے جس کے حق میں 120 رکن ممالک نے ووٹ دیا ، جبکہ 8 نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 45 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ اس سے قبل کویت کی طرف سے سکیورٹی کونسل میں فلسطین کی حمایت میں پیش کی گئي قرارداد کو امریکہ نےویٹو کردیا تھا۔