مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں عید فطر کے موقع پر وہابی دہشت گردوں نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ کرکے تین لیویز اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب وہابی دہشت گردوں نے لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیویز فورس کے تین اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ امدادی اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 16 جون 2018 - 13:09
پاکستان میں عید فطر کے موقع پر وہابی دہشت گردوں نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ کرکے تین لیویز اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔